وہاڑی میں سستا آٹا فراہمی کیلئے محکمہ خوراک کے اقدامات

وہاڑی میں سستا آٹا فراہمی کیلئے محکمہ خوراک کے اقدامات

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب امجد حفیظ کی ہدایات کے تحت محکمہ خوراک وہاڑی نے عوام کو معیاری، سستا اور وافر آٹا فراہم کرنے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

محکمہ خوراک کے مطابق 10 کلوگرام گرین آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں شہریوں کو فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ مارکیٹ میں اس کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے ۔ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق ضلع بھر میں ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر فلور ملز، ڈیلرز اور مارکیٹوں کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی برقرار رکھی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...