جمہوریت کیلئے بھٹو خاندان کی قربانیاں شاندار،نفیس انصاری

جمہوریت کیلئے بھٹو خاندان کی  قربانیاں شاندار،نفیس انصاری

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما بابو نفیس احمد انصاری، سینئر نائب صدر میاں منظور قادر، میر احمد کامران مگسی اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔

 جس سے عام آدمی کی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے ۔یہ اظہارِ خیال انہوں نے ایم افضل جاوید کی رہائش گاہ پر بینظیر بھٹو کے بھائی میر شاہنواز بھٹو کی 41ویں برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے بھٹو خاندان کی جمہوریت کے لئے خدمات اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر شاہنواز بھٹو کی موت ایک سازش کا نتیجہ تھی، جس کا مقصد بھٹو خاندان کو سیاسی طور پر کمزور کرنا تھا۔ ایم افضل جاوید نے اپنے خطاب میں پارٹی کی مقامی تنظیمی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے ، تاہم تنظیم کو ازسرِنو فعال اور منظم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کارکنوں کو دوبارہ متحرک کیا جا سکے ۔تقریب سے ملک محمد رمضان جٹ، اعجاز بلوچ، جمیل آزاد، اقبال ہانس، اجمل رونگھا، حاجی لیاقت، امجد ملک، صدیق سپل، اکمل، ملک جمیل حسن، عاشق علی، محفوظ احمد غوری اور محمد عرفان نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...