دو ماہ سے تنخواہ بند، ستھرا پنجاب ورکرز مالی بحران کا شکار

دو ماہ سے تنخواہ بند، ستھرا پنجاب  ورکرز مالی بحران کا شکار

کوٹ سلطان (نامہ نگار ) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت خدمات انجام دینے والے صفائی ورکرز گزشتہ تقریباً دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

ورکرز کے مطابق گھریلو اخراجات، بچوں کی تعلیم، علاج، یوٹیلٹی بلوں اور دیگر ضروریات کی ادائیگی دشوار ہو چکی ہے جبکہ عیدالاضحیٰ پر اعلان کردہ دس ہزار روپے خصوصی ریلیف بھی تاحال نہیں ملا۔ شہریوں نے کہا کہ صفائی نظام کی کامیابی انہی محنت کشوں سے وابستہ ہے ، اس لیے حکومت فوری طور پر بقایا تنخواہیں اور اعلان کردہ مالی امداد جاری کرے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...