حضرت بہاؤالدین زکریا ؒ کے عرس کی تقریبات آج سے شروع
ملتان (کرائم رپورٹر )برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے 787 ویں سالانہ تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز آج ملتان میں ہوگا۔
سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادہ مخدومزادہ زین حسین قریشی مزار کو غسل دیکر تقریبات کا آغاز کریں گے ۔ بعد ازاں قومی زکریا کانفرنس ہوگی جس میں علماء و مشائخ عظام حضرات خطاب کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments