متحد ہوکر بڑے چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں،ثناء اللہ سہرانی

متحد ہوکر بڑے چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں،ثناء اللہ سہرانی

گروہی تعصبات جنم لینے لگیں تو مضبوط سے مضبوط اجتماعی ڈھانچہ بھی کمزور پڑ جاتا

ملتان(کرائم رپورٹر)جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ ملتان کے زیر اہتمام مرکز جماعت اسلامی فورٹ منرو میں منعقدہ تین روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل محمد ثناء اللہ سُہرانی نے علامہ محمد اقبال کے شہرئہ آفاق شعر \"جذبِ باہم جو نہیں، محفلِ انجم بھی نہیں\" کو موضوعِ گفتگو بناتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم، معاشرے یا تحریک کی اصل قوت اس کے افراد کے درمیان موجود باہمی اعتماد، محبت، اخوت اور مقصدیت کے رشتے میں پوشیدہ ہوتی ہے ۔ جب افراد ایک مشترکہ نصب العین کے گرد متحد ہوں تو وہ بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں، لیکن جب اتحاد کی جگہ انتشار، ایثار کی جگہ مفاد پرستی اور اخوت کی جگہ گروہی تعصبات جنم لینے لگیں تو مضبوط سے مضبوط اجتماعی ڈھانچہ بھی کمزور پڑ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے اس شعر میں قوموں کی ترقی اور بقا کا ایک آفاقی اصول بیان کیا ہے ۔ جس طرح آسمان پر ستاروں کی انجمن باہمی کشش اور نظم کے باعث قائم ہے ، اسی طرح انسانی معاشرے بھی باہمی تعلق، اعتماد اور مشترکہ مقصد کی بنیاد پر استحکام حاصل کرتے ہیں۔ اگر یہ جذبئہ باہمی کمزور پڑ جائے تو معاشرتی اور قومی وحدت متاثر ہوتی ہے اور ترقی کا سفر رک جاتا ہے ۔محمد ثناء اللہ سُہرانی نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی، دعوتی اور اصلاحی تحریک ہے جس کی کامیابی کا راز کارکنان کے درمیان اخوت، نظم و ضبط، باہمی احترام اور اجتماعی شعور میں مضمر ہے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...