ویمن یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کی افتتاحی تقریب آج
پراجیکٹ نمائش، تحقیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ،ایم سی سی آئی وفد کی شرکت
ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان میں انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہوگی، جبکہ فزکس پراجیکٹ نمائش بھی اسی موقع پر سجائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق تقریب میں یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ، طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔تقریب کا آغاز صبح 9 بجے انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کی باضابطہ افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ اس موقع پر فزکس ایلومنائی وال کے سامنے گروپ فوٹو بنایا جائے گا، جبکہ نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد میں شیلڈز بھی تقسیم کی جائیں گی۔بعد ازاں صبح 10 بجے فزکس پراجیکٹ ایگزیبیشن کا افتتاح کیا جائے گا، جہاں طالبات کی جانب سے تیار کردہ جدید سائنسی منصوبے ، تحقیقی ماڈلز اور اختراعی پراجیکٹس نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے۔
مہمان خصوصی اور شرکاء مختلف پراجیکٹ سٹالز کا دورہ کرکے طالبات کی تحقیقی اور تخلیقی صلاحیتوں کا جائزہ لیں گے ۔ترجمان کے مطابق ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایم سی سی آئی) کے وفد کی ویمن یونیورسٹی آمد بھی متوقع ہے ۔ دوپہر ایک بجے وفد اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان ملاقات ہوگی، جس میں باہمی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تقریب کا مقصد طالبات کی سائنسی، تحقیقی اور اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، صنعت اور جامعہ کے درمیان روابط مضبوط بنانا اور جدید سائنسی تحقیق کے فروغ کے لئے مؤثر تعاون کو فروغ دینا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments