بینظیر ڈیجیٹل والٹ، مستحق خواتین کو مفت سمز کی فراہمی

بینظیر ڈیجیٹل والٹ، مستحق خواتین کو مفت سمز کی فراہمی

ڈی جی پنجاب کا مراکز کا دورہ، شفاف ادائیگیوں اور بہتر سہولیات یقینی بنانے کاحکم

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پنجاب حیدر مرتضیٰ نے بینظیر سوشل پروٹیکشن والٹ کے تحت مفت سمز کی تقسیم اور ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کے قیام کے عمل کی نگرانی کے لئے رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور جھنگ کے سم تقسیمی مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے مستحق خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سموں کے اجرا اور ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کے قیام کا جائزہ لیا اور خواتین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور تجاویز بھی سنیں۔انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ انتظار گاہوں، صاف پانی، بیٹھنے کے مناسب انتظامات، وینٹیلیشن اور دیگر بنیادی سہولیات یقینی بنائی جائیں، جبکہ بزرگ، معذور اور حاملہ خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر مفت سمز فراہم کی جائیں۔ انہوں نے خواتین کو نئے ڈیجیٹل والٹ نظام سے متعلق مکمل رہنمائی دینے پر بھی زور دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر مرتضیٰ نے کہا کہ صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم کی ہدایات کے مطابق بینظیر سوشل پروٹیکشن والٹ مستحق خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے کی اہم پیش رفت ہے ۔ اس نظام کے تحت مالی معاونت براہِ راست خواتین کے ذاتی ڈیجیٹل والٹ میں منتقل ہوگی اور ادائیگی کی تفصیلات ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، جس سے شفافیت میں اضافہ اور غیر قانونی کٹوتیوں کا خاتمہ ممکن ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ بینظیر سم مکمل طور پر مفت ہے ، اسے صرف بی آئی ایس پی کے مجاز مراکز سے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ حاصل کیا جائے ، جبکہ سم، PIN اور دیگر معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کی جائیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ مستحق خاندانوں تک شفاف، محفوظ اور آسان مالی خدمات کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...