ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ، گیس 500 روپے کلو فروخت

ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ، گیس 500 روپے کلو فروخت

نرخ کم ہونے کے باوجود دکاندار شہریوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے لگے

جہانیاں (نمائندہ دنیا)جہانیاں اور گردونواح میں ایل پی جی گیس کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں، جہاں گیس 500 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے ، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔تفصیل کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کے باوجود جہانیاں، پل 14، ٹھٹھہ صادق آباد اور دیگر علاقوں میں گیس مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہے ۔ شہریوں کے مطابق دکاندار سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من مانے ریٹس وصول کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس وقت ایل پی جی گیس کی سرکاری قیمت تقریباً 300 روپے فی کلو گرام مقرر ہے ، تاہم جہانیاں اور ملحقہ علاقوں میں صارفین سے 500 روپے فی کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں ایل پی جی کی اضافی قیمتوں نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔عوامی حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کے باعث گیس مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کے غیر قانونی نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...