پارکوں میں شجرکاری کاسلسلہ تیزکیا جائے،وسیم حسن

پارکوں میں شجرکاری کاسلسلہ تیزکیا جائے،وسیم حسن

شاہ شمس پارک میں ترقیاتی کام جلدمکمل کئے جائیں، ایم ڈی ہارٹی کلچر

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ایم ڈی ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان سید وسیم حسن نے شہر کی مختلف گرین بیلٹس، پارکوں اور شاہ شمس پارک کا دورہ کیا۔ انہوں نے مون سون شجرکاری مہم کے انتظامات، جاری ترقیاتی منصوبوں، شاہ شمس جھیل اور زیر تعمیر کیفے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ اور ڈائریکٹر ہارٹی کلچر سعد قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔سید وسیم حسن نے ہدایت کی کہ مون سون سیزن کے دوران شہر بھر کی گرین بیلٹس اور پارکوں میں بھرپور شجرکاری کی جائے تاکہ سرسبز ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے اور درخت لگانا صدقئہ جاریہ ہے ، اس لیے شہری بھی اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے شاہ شمس پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار اور مکمل شفافیت کے ساتھ مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات میسر آ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...