وہاڑی میں سالانہ مجلس عزاء مومنین کی بڑی تعداد شریک
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)شہادت حضرت امام زین العابدین ؐکے سلسلے میں سالانہ مجلس عزاء زوار الحاج منور حسین بھلر مرحوم اور زوار الحاج شاہد حسین بھلر کی رہائشگاہ وی بلاک پیپلز کالونی وہاڑی میں منعقد ہوئی، جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مجلس عزاء میں ملک کے معروف ذاکرین اور علماء نے شرکت کی۔ مقررین نے شہادت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام، ان کی سیرت اور دینی خدمات پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر علامہ غلام قنبر عسکری، ذاکر اہل بیت سردار ذیشان حیدر بلوچ آف شورکوٹ، ضمیر حسین اسدی آف سرگانہ، سید رفاقت علی نقوی آف ملتان، زوار سید کمیل حیدر رضوی میلسی اور اعجاز حسین کھچی نے خطاب کیا۔مجلس کے منتظمین الحاج علی تقی بھلر اور دیگر افراد کی جانب سے لنگر حسینی کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔ آخر میں تابوت امام سجاد علیہ السلام برآمد کیا گیا جبکہ نوحہ خوانی اور ماتم داری بھی کی گئی۔تقریب میں الحاج علی تقی بھلر، محمد حرسم، چیئرمین مرکزی انجمن تاجران ریل بازار وہاڑی غلام عباس، میثم عباس، خادم حسین، عاشق حسین، ثقلین اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments