چودھری قربان علی چوہان کے چہلم پر دعائیہ تقریب

چودھری قربان علی چوہان کے چہلم پر دعائیہ تقریب

سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی چودھری قربان علی چوہان مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے گورنمنٹ کالج فٹبال گراؤنڈ وہاڑی میں چہلم کی دعائیہ تقریب اور ختم شریف کا اہتمام کیا گیا، جس میں پنجاب بھر سے سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں سابق ارکان قومی اسمبلی چودھری نذیر احمد آرائیں، طاہر اقبال چودھری، محمود حیات ٹوچی خان، سابق صوبائی وزیر چودھری محمود اختر گھمن، سابق چیئرمین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی، توصیف خان یوسف زئی، آفتاب احمد خان کھچی سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔ 

اس موقع پر ارکان صوبائی اسمبلی ملک نوشیر خان لنگڑیال، میاں ثاقب خورشید، چوہدری محمد یوسف کسیلیہ، رائے ظہور خان کھرل، سلطان اعجاز بندیشہ،ارشاد احمد آرائیں، سابق چیئرمین محمد عاشق آرائیں، سید اعجاز حسین شاہ اور سابق قومی کرکٹر محمد عرفان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔شرکاء نے قربان علی چوہان مرحوم کی قومی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

مبلغ اسلام و طریقت حضرت خواجہ نوید حسین سجادہ نشین دربار عالیہ اللہ ہو گوجرانوالہ نے خصوصی شرکت کی اور دعا کرائی۔اپنے خطاب میں انہوں نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے اتحاد، اخوت اور دینی اقدار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آخر میں سابق ایم پی اے چودھری خالد محمود چوہان اور ذوالفقار علی چوہان ایڈووکیٹ نے تقریب میں شریک تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...