میاں چنوں میں ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنیکی ہدایت
ڈی سی کا دورہ ،ریل بازار، صرافہ بازار ، مسجد بازار میں کام کی رفتار کا جائزہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلع خانیوال میں شہری اور دیہی ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے میاں چنوں کا دورہ کیا اور مختلف جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ریل بازار، صرافہ بازار اور مسجد بازار میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ساجدہ رزاق بھی ان کے ہمراہ تھیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر دن رات شفٹوں میں کام جاری رکھا جائے تاکہ انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو بہتر، خوبصورت اور جدید سہولیات میسر آئیں گی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مثالی گاؤں پروگرام کے تحت چک نمبر 19/8-بی آر میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے مقامی رہائشیوں سے ملاقات کی اور منصوبوں کے معیار اور رفتار کے حوالے سے ان سے رائے حاصل کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ان منصوبوں سے حقیقی فائدہ پہنچ سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments