میپکو میں محفوظ رویوں کے فروغ کیلئے خصوصی سیفٹی سیمینار
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے ریجنل ٹریننگ سنٹر میں ‘‘بیہیویئر بیسڈ سیفٹی’’ ماڈیول پر خصوصی سیمینار اور تربیتی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔
ایچ ایس ای کنسلٹنٹ افشاں سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے شعبے میں کام کرنے والے ہر ملازم کے لئے محفوظ رویہ اختیار کرنا ناگزیر ہے ، کیونکہ فیلڈ میں پیش آنے والے بیشتر حادثات غیر محتاط رویوں کے باعث رونما ہوتے ہیں، جنہیں بروقت تربیت، احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کر کے روکا جا سکتا ہے ۔انہوں نے فیلڈ سٹاف کو بیہیویئر بیسڈ سیفٹی کے اصولوں سے آگاہ رکھنے ، دورانِ ڈیوٹی مکمل احتیاط برتنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ میپکو میں حادثات کی شرح کو صفر تک لایا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments