بجلی چوری کا خاتمہ، صارفین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنیکا اعلان

بجلی چوری کا خاتمہ، صارفین کو  بہتر سہولتیں فراہم کرنیکا اعلان

شجاع آباد (نامہ نگار)میپکو شجاع آباد اور سکندر آباد سب ڈویژنز میں حال ہی میں تعینات ہونے والے ایس ڈی اوز مصطفیٰ مجاہد اور جمشید خورشید نے کہا ہے کہ صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی، بہترین سہولیات، بجلی چوری کا خاتمہ، لائن لاسز میں کمی اور سو فیصد ریکوری ان کی اولین ترجیحات ہیں۔

 پاکستان پریس کلب شجاع آباد میں لائن سپرنٹنڈنٹ مظہر بھٹی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں افسران نے کہا کہ صارفین کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے ساتھ نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ چارج سنبھالنے کے بعد شجاع آباد اور سکندر آباد سب ڈویژنز کے لائن سپرنٹنڈنٹس، لائن مین، میٹر انسپکٹرز، میٹر ریڈرز اور دیگر عملے کے اجلاس میں واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے ذمہ داری اور دیانت داری سے فرائض انجام دیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...