میاں چنوں ہسپتال میں طبی سہولتیں مزید بہتر کرنیکی ہدایت

میاں چنوں ہسپتال میں طبی سہولتیں مزید بہتر کرنیکی ہدایت

حنا ارشد کا دورہ،مختلف شعبوں کا معائنہ، صفائی اور سہولتوں کا جائزہ لیا

خانیوال،میاں چنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد نے تعیناتی کے بعد چھٹی کے روز بھی فیلڈ سرگرمیوں کو ترجیح دیتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاں چنوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کی حاضری چیک کی، جبکہ زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے علاج، ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

حنا ارشد نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے ، ادویات کی مسلسل دستیابی یقینی بنائی جائے اور ایمرجنسی سروسز کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔دورے کے موقع پر ڈاکٹر حافظ قمر اور ڈاکٹر محمد وقاص چودھری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...