سپرنٹنڈنٹ انجینئر میپکو کی زیر صدارت اجلاس،اہداف کا جائزہ

سپرنٹنڈنٹ انجینئر میپکو کی زیر  صدارت اجلاس،اہداف کا جائزہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو سرکل ملتان ساجد حسین گوندل کی زیر صدارت میپکو سرکل ملتان میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

جس میں مالی سال 2026-27ء کے لئے مقررہ لائن لاسز اور ریکوری اہداف، رواں ماہ کے لائن لاسز، بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم، مستقل نادہندگان سے واجبات کی وصولی، میوٹ میٹرز کی بحالی، اتارے گئے میٹرز سے ڈیٹا ریکوری، صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے اور دیگر آپریشنل و کمرشل امور کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ڈویژن اپنی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے ، لائن لاسز میں کمی اور ریکوری میں اضافے کے لئے مربوط حکمت عملی اختیار کرے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...