فوڈ اتھارٹی کا ایکشن ، 20 من مردہ مرغیاں برآمد ، رکشہ ضبط ، مقدمہ
ٹھینگی میں کارروائی،مردہ مرغیاں ہوٹلوں،فاسٹ فوڈپوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھیں،مردہ،حرام گوشت کا کاروباراخلاقی ومعاشرتی برائی،کوئی رعایت نہیں برتیں گے ،راجہ منصور
ملتان ،وہاڑی (لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی )ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے دورانِ کارروائی مردہ مرغیوں کی سپلائی ناکام بنا دی،155 ڈبلیو بی ٹھینگی میں لوڈر رکشہ سے 20 من سے زائد مردہ مرغیاں تلف، سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج، لوڈر رکشہ پولیس کی تحویل میں لے لیں۔ تفصیلات کے فوڈ سیفٹی ٹیم نے وہاڑی کے علاقے ٹھینگی سے مردہ مرغیوں سے بھرا لوڈر رکشہ پکڑ لیا۔ رکشہ سے بھاری مقدار میں مردہ مرغیاں برآمد کی گئیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردہ مرغیاں مختلف مقامات پر ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے دورانِ کارروائی 20من سے زائد مردہ مرغیاں موقع پر تلف کرکے سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے لوڈر رکشہ پولیس تحویل میں دی دیا۔
اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ مردہ اور حرام گوشت کا کاروبار نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ یہ ایک سنگین سماجی اور اخلاقی برائی بھی ہے ، جو عوامی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے ۔ ایسے عناصر معمولی مالی منفعت کے لیے شہریوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگاتے ہیں، اس لیے ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔مزید انہوں نے کہا کہ اتھارٹی خوراک کے نام پر انسانی جانوں سے کھیلنے والے مافیا کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments