بجلی چوروں ، نادہندگان کیخلاف آپریشن ، جرمانے
بوسن روڈ، شجاع آباد، سکندر آباد سب ڈویژنوں میں ڈسکو سپورٹ ٹیموں، آپریشنل سٹاف، پولیس، رینجرز اہلکاروں کی کارروائیاں،10مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی، تار،سامان ضبط2ٹیوب ویلوں کے صارفین بھی زد میں آگئے ، صارفین کو 57لاکھ روپے جرمانہ،رننگ ڈیفالٹرز سے لاکھوں روپے موصول،بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی ، ساجدحسین گوندل
ملتان(خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل ساجد حسین گوندل کی ہدایت پر ملتان سرکل کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ اس سلسلے میں بوسن روڈ، شجاع آباد، سکندر آباد سب ڈویژنوں میں ڈسکو سپورٹ ٹیموں، آپریشنل سٹاف، پولیس اور رینجرز کے ہمراہ مشترکہ کارروائیاں کی گئیں۔ میپکوموسیٰ پاک ڈویژن کے ایکسین فرقان زکریا کی نگرانی میں ایس ڈی او بوسن روڈ سب ڈویژن عمر فاروق، لائن سپرنٹنڈنٹ رانا محمد سہیل اور دیگر اہلکاروں نے متی تل بوسن روڈ اور ملحقہ علاقوں میں آپریشن کیا۔ ٹیموں نے مختلف مقامات پر 10 صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلئے ۔ 2ٹیوب ویلوں سمیت صارفین ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی استعمال کر رہے تھے ۔ کارروائی کے دوران بجلی چوری میں استعمال ہونے والا سامان قبضے میں لے لیا گیااور متعلقہ صارفین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور قانونی کارروائی کے درخواستیں بھیج دی گئیں۔
بجلی چوری میں ملوث صارفین کو مجموعی طور پر22لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ شجاع آباد ڈویژن میں ایکسین طارق محمو دڈار کی نگرانی میں ایس ڈی او شجاع آباد غلام مصطفی مجاہد نے پولیس اور رینجرز کی نفری کے ہمراہ بجلی چوروں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔ میپکو، رینجرز اور پولیس کی جوائنٹ فورسز نے عاملی والا چک آر ایس، بستی کھوجہ، پیر مبارک شاہ ٹیوب ویل، لوہاری گیٹ ٹیوب ویل، بستی میراں، شاہ پور اور باورا شمالی میں 35لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 6مستقل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز، 2مقامات سے ایل ٹی لائنیں اُتارلیں جبکہ5 رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 3لاکھ43ہزارروپے واجبات وصول کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments