صاف ستھرا پنجاب مہم میں ناکام، شہری پریشانی سے دوچار
صاف ستھرا پنجاب مہم میں ناکام، شہری پریشانی سے دوچار مختلف علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، تعفن پھیل رہا ، نوٹس لیا جائے : شہری
ٹاٹے پور (نامہ نگار ) ٹاٹے پور میں \"صاف ستھرا پنجاب\" مہم بری طرح ناکام دکھائی دینے لگی ہے ، جہاں بستی بھٹہ، اسٹیشن محلہ، کھوہ پیر والہ، سبزی منڈی، شوگر ملز محلہ، بستی ٹاٹے پور، امیر آباد محلہ، بدراؤ بستی اور دیگر آبادیوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہونے کے باعث تعفن پھیل رہا ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ کاروباری شخصیات اور رہائشیوں ملک نذر دھرالہ، ملک عمران دھرالہ، ملک اعجاز دھرالہ، محمد حنیف، حاجی مکی بھٹی، غلام عباس، چوہدری وقار امین، چوہدری خلیل احمد، چوہدری بہادر علی اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے میں \"صاف ستھرا پنجاب\" مہم صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ، جبکہ بااثر افراد کی آبادیوں میں صفائی کی جاتی ہے اور دیگر علاقوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صفائی عملے کو شکایت کی جائے تو وہ سننے کے لیے بھی تیار نہیں ہوتا، جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی اس صورتحال سے بے خبر دکھائی دیتی ہے ۔ شہریوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صفائی پر کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے ، مگر ٹاٹے پور میں اس کے نتائج نظر نہیں آ رہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان اور کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لے کر صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments