نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت قرار
گگو منڈی (نامہ نگار)معروف سیاسی و سماجی رہنما حاجی اسرار احمد نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین پیر مسعود چشتی کے نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق بیانات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی، انتظامی تقاضوں اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش انتظامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بروقت اور دوراندیش فیصلے ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامی اصلاحات سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بہتر ہوگی، ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی ممکن بنے گی اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے ۔ حاجی اسرار احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط انتظامی ڈھانچہ ہی گڈ گورننس، عوامی مسائل کے پائیدار حل اور ملکی ترقی کی ضمانت بن سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments