پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے تسلسل کیلئے کردار ادا کیا، اعجاز شاہ
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید اعجاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے۔۔۔
ری الیکشن سے بچنے اور جمہوری نظام کے تسلسل کے لیے پاکستان تحریک انصاف کو حکومت بنانے کی پیش کش کی تھی، تاہم پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان کے بغیر کسی بھی سیاسی عمل کو قبول نہنے کے مؤقف کے باعث چند آئینی عہدوں پر اکتفا کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اپنے ارکان اسمبلی سے دوری انتہائی افسوسناک ہے ۔ پیپلز پارٹی ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں موجودہ حکومت کو گرانے کی کوشش نہیں کرے گی، تاہم ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں پر عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کریں گے ۔سید اعجاز حسین شاہ نے کہا کہ کشمیر میں مبینہ دھاندلی کے ذریعے حکومت حاصل کرنے کی کوششوں کے خلاف پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صرف خوبصورتی کے منصوبوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کے نام پر قومی خزانے پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے ، جس کے منفی اثرات سامنے آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے ، تاہم یہ عمل آئین میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق ہونا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت سے زیادہ صوبے بنانے سے انتظامی مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments