امن کمیٹی اجلاس میں واسا بلوں اور نئے ٹیکسوں پر اعتراضات
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بیرسٹر بلال سلیم کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور قمر، امن کمیٹی کے اراکین اور ۔۔۔
دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر انجمن تاجران کے ضلعی و مرکزی صدر شیخ محمد عثمان نے شہریوں کو جاری کیے جانے والے واسا کے بھاری بلوں، واسا کی کارکردگی اور بلدیہ کی جانب سے عائد کیے گئے نئے ٹیکسوں کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ واسا کے موجودہ بل شہریوں کے لیے ناقابل برداشت ہیں اور ان کا ٹیرف بہت زیادہ ہے ، جس پر نظرثانی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واسا بلوں کے شیڈول اور ٹیرف کا ازسرنو جائزہ لیا جائے جبکہ مچھلی و مرغی فروشوں، رکشہ سواروں اور لوڈر رکشوں پر عائد نئے ٹیکسوں کو بھی واپس لیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر بیرسٹر بلال سلیم نے کہا کہ واسا کا ٹیرف کابینہ سے منظور شدہ ہے ، تاہم شہریوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ سروے کرایا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اگر کسی شہری کو غلط بل جاری ہوا ہے تو اس کی اصلاح کی جائے گی۔اجلاس میں چہلم کے انتظامات اور شہری مسائل کے حل کے حوالے سے بھی مختلف امور زیر بحث آئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments