ریٹائرڈ استاد کے گھر نقب زنی، قیمتی سامان چوری

 ریٹائرڈ استاد کے گھر نقب  زنی، قیمتی سامان چوری

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے موضع احسان پور میں ریٹائرڈ سکول ٹیچر خان محمد کے گھر نقب زنی کی واردات ہوئی۔۔۔

 نامعلوم چور بیٹھک کا کنڈا توڑ کر دو لیپ ٹاپ، موبائل فون، ایک تولہ طلائی زیورات اور دو لاکھ روپے نقدی لے گئے۔ مدعی کے مطابق وہ جانوروں کے بھانے کے قریب سویا ہوا تھا، نماز کے لیے بیدار ہوکر گھر پہنچا تو بیٹھک کا کنڈا ٹوٹا ہوا تھا۔ پڑتال پر سامان غائب پایا گیا جبکہ ملحقہ کمرے میں الماری کا تالا بھی ٹوٹا ہوا تھا اور زیورات و نقدی غائب تھی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعات 457/380 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...