خانیوال : ریلوے مٹیریل برآمد، کباڑیہ گرفتار، مقدمہ درج
ریلوے پولیس نے کباڑیے کی دکان پر چھاپہ مار کر چوری شدہ سامان برآمد کیا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) تھانہ ریلوے پولیس خانیوال نے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ ریلوے مٹیریل برآمد کرکے کباڑیے کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او شفاقت شاہ کے مطابق ریڈنگ پارٹی نے مخبر کی اطلاع پر نوڈ لوکو شیڈ یارڈ کے قریب ندیم عبدالمجید کی کباڑ کی دکان پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران گتے کے ڈھیر کے نیچے سے ریلوے کا چوری شدہ مٹیریل برآمد ہوا، جس میں چار گٹو پلاسٹک معہ ریلوے مٹیریل اور تین پلاسٹک کرسیاں شامل تھیں، جن کی مالیت 25 ہزار 375 روپے بتائی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے سامان چوری شدہ جانتے ہوئے نامعلوم شخص سے خریدا تھا۔ ریلوے پولیس نے ملزم کے خلاف دفعات 411/379 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش اے ایس آئی محمد رمضان کے سپرد کردی، جبکہ چور کی تلاش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments