بیٹر کاٹن پروگرام کے تحت کسان فیلڈ ڈے کا انعقاد
ماہرین نے جدید زرعی طریقوں، متوازن کھاد اور پانی کے مؤثر استعمال پر آگاہی دی
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ریڈز پاکستان وہاڑی ٹیم کے زیر اہتمام تحصیل بورے والا میں بیٹر کاٹن پروگرام کے تحت کسان فیلڈ ڈے منعقد ہوا، جس میں پروگرام سے وابستہ مرد و خواتین کاشتکاروں اور کمیونٹی ممبران نے شرکت کی۔ تقریب میں محکمہ زراعت، محکمہ انسداد کیڑا جات، محکمہ آبپاشی، محکمہ لائیو سٹاک، بینک آف پنجاب اور زرعی ماہرین نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت رانا طارق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ طاہر عباسی، ایگریکلچر آفیسر محمد عثمان اور دیگر ماہرین نے کاشتکاروں کو فصلوں کی بہتر مینجمنٹ، کیڑوں اور بیماریوں کی بروقت نگرانی، متوازن کھادوں کے استعمال، پانی کے مؤثر استعمال، مویشیوں کی نگہداشت اور زرعی و مالیاتی سہولیات سے استفادہ کرنے کے حوالے سے آگاہی دی۔ بیٹر کاٹن کاشتکاروں نے اپنے تجربات بھی شرکاء سے شیئر کیے ۔ شرکاء نے پروگرام کو جدید اور پائیدار زرعی طریقوں کے فروغ کے لیے مفید قرار دیا۔ ریڈز پاکستان نے پائیدار زراعت اور کاشتکاروں کی استعداد کار بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments