جعلی ورچوئل تحصیلدار نے مدرسہ مہتمم سے رقم ہتھیا لی

جعلی ورچوئل تحصیلدار نے  مدرسہ مہتمم سے رقم ہتھیا لی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)بورے والا میں جعلی ورچوئل تحصیلدار نے امدادی سامان کی فراہمی کا جھانسہ دے کر مدرسہ کے مہتمم سے 30 ہزار روپے ہتھیا لیے ۔۔۔۔

تفصیل کے مطابق مجاہد کالونی میں قائم مدرسہ کے مہتمم حافظ فتح علی کو موبائل فون پر ایک شخص نے کال کرکے خود کو تحصیلدار بورے والا ظاہر کیا اور کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق مدرسہ کی نگرانی میں مستحق افراد میں تقسیم کے لیے امدادی اجناس فراہم کی جارہی ہیں۔کچھ دیر بعد مبینہ جعلی تحصیلدار نے دوبارہ کال کرکے بتایا کہ وہاڑی سے 300 بوریاں امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔ اور سامان کی سکیورٹی کے لیے فی بوری 100 روپے کے حساب سے 30 ہزار روپے جمع کرانا ہوں گے ۔ کالر نے رقم واپس ملنے کا بھی یقین دلایا۔ حافظ فتح علی نے مبینہ طور پر مطلوبہ رقم بھیج دی، تاہم نہ امدادی سامان پہنچا اور نہ ہی رقم واپس مل سکی۔متاثرہ مہتمم نے پولیس سے رابطہ کرلیا۔ واضح رہے کہ تحصیلدار کے نام سے فراڈ کی اطلاعات سوشل میڈیا پر پہلے بھی سامنے آچکی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس مبینہ نوسرباز کو ٹریس کرکے رقم کی واپسی اور قانونی کارروائی یقینی بنائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...