اسلام آباد ،18اشتہاریوں سمیت 36جرائم پیشہ افراد گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے 440گرام آئس، 635گرام چرس،دو کلاشنکوف برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 18 عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 36جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 440گرام آئس، 635گرام چرس،دو کلاشنکوف اور مختلف بور کے 12 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments