9پروفیسروں کی گریڈ 21میں ٹائم سکیل پروموشن

9پروفیسروں کی گریڈ 21میں ٹائم سکیل پروموشن

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب کے 9 پروفیسروں کو گریڈ 21 میں ٹائم سکیل پروموشن دے دی گئی۔۔۔

تفصیل کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے مجاز اتھارٹی اور (فنانس ڈیپارٹمنٹ) کی نوٹیفکیشن پالیسی کی روشنی میں گریڈ 20 (BS-20) کے 9 اساتذہ کو گریڈ 21 (BS-21) میں ٹائم سکیل پرسنل اپ گریڈیشن دینے کا باقاعدہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے اساتذہ میں گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سول لائنز لاہور کے پروفیسر آف کیمسٹری پیٹر جان، ڈاکٹر ناصر عباس، ڈاکٹر نوید احمد شہزاد، اور ڈاکٹر محمد مفکر شامل ہیں۔اس کے علاوہ محمد نواز (ریٹائرڈ)، ڈاکٹر زاہدہ پروین، ڈاکٹر محسنہ منیر، ڈاکٹر نعیمہ خورشید، اور ڈاکٹر عنبرین جاوید خان کو بھی ان کی مقررہ تاریخوں سے گریڈ 21 کا ٹائم سکیل پرسنل اپ گریڈیشن دے دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...