ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اجلاس بروقت کرانے کی ہدایت

ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اجلاس بروقت کرانے کی ہدایت

قواعد کے مطابق سالانہ چارڈی پی سی اجلاس کرنا لازم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی

 ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس مقررہ وقت پر منعقد کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے ، مراسلے کے مطابق قواعد و ضوابط کے تحت سالانہ چار ڈی پی سی اجلاس منعقد کرنا لازمی ہے ، اس لئے تمام سی ای اوز کو جنوری، اپریل، جولائی اور اکتوبر 2026ء کی التوا کا شکار تمام چاروں ڈی پی سی میٹنگز کا انعقاد اکتوبر 2026 کے اندر ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ مقررہ وقت پر اجلاس نہ بلانے والے ڈیفالٹر افسروں کے خلاف سخت ضابطے کی کارروائی کا انتباہ بھی کیا گیا ہے اس کے علاوہ ترقیوں کے لئے جاری کردہ واضح ٹائم ٹیبل کے تحت ڈی پی سی اجلاس مہینے کے پہلے ہفتے میں، سس پورٹل پر ٹیگنگ تیسرے ہفتے میں اور ایکچوئلائزیشن راؤنڈ کا آغاز چوتھے ہفتے میں مکمل کیا جائے گا۔محکمے نے اس معاملے کو ٹاپ پرائیارٹی (شدید اہم) قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تمام سی ای اوز اور ڈی ای اوز کی سالانہ کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جائے گا کہ انہوں نے اساتذہ کی ترقی کے کیسز کو کتنی جلدی اور وقت پر نمٹایا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...