کباڑ خانے سے لاکھوں روپے کی مبینہ ریلوے لائنیں برآمد
عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر) ریلوے پولیس اور سپیشل برانچ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
شاخِ مدینہ کے قریب واقع کباڑ خانے سے لاکھوں روپے مالیت کی مبینہ چوری شدہ ریلوے لائنیں برآمد کرکے ایک مشکوک ٹرک قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے وقت مبینہ طور پر ریلوے کا سامان ٹرک میں لوڈ کیا جا رہا تھا۔ریلوے پولیس کے مطابق اذان جمشید ولد محمد حسین کے کباڑ خانے میں ریلوے لائنوں سمیت دیگر مبینہ طور پر چوری شدہ سامان ٹرک میں لوڈ کیا جا رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس اور سپیشل برانچ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور سامان سمیت ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس حکام کے مطابق برآمد ہونے والے سامان کی نوعیت، مقدار اور ملکیت کی تصدیق کے لیے متعلقہ ریلوے حکام کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے ۔
حکام کی جانب سے سامان کی جانچ پڑتال اور ریکارڈ سے تصدیق کا عمل جاری ہے ، جس کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی۔ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ سامان کی مکمل تصدیق کے بعد ہی قانونی کارروائی کا تعین کیا جائے گا۔ اگر سامان ریلوے کا ثابت ہوا اور اس کی چوری یا غیر قانونی خرید و فروخت میں کسی شخص کا ملوث ہونا سامنے آیا تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید پیش رفت کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments