دکان کے سامنے بیٹھے نوجوان پر فائرنگ، اقدام قتل کا مقدمہ درج

دکان کے سامنے بیٹھے نوجوان پر  فائرنگ، اقدام قتل کا مقدمہ درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) محمود کوٹ کے موضع ٹھٹھہ گرمانی میں نامعلوم ملزمان نے 22 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔۔۔۔

 پولیس نے اقدام قتل کی دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ فدا حسین نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ اس کا بیٹا ثقلین عباس رات کو کھانا کھانے کے بعد گھر کے سامنے واقع دکان اذان یار محمد گورمانی کے سامنے بیٹھا ہوا تھا کہ دو نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے مبینہ طور پر قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدعی کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...