تاش پر جوا ء کھیلنے والے تین افراد گرفتار، رقم، موبائل برآمد
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تھانہ صدر کوٹ ادو پولیس نے موضع بیٹ قائم والا میں کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔۔۔۔
پولیس کے مطابق تونسہ بیراج کے مشرقی کنارے پر محمد نعیم، محمد یونس اور امیر بخش تاش کے ذریعے جوا کھیل رہے تھے ۔ پولیس نے کارروائی کرکے تینوں کو گرفتار کرلیا، جبکہ محمد یوسف نامی ملزم فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگی 15 ہزار 530 روپے کی رقم، تین موبائل فون اور 52 تاش کے پتے برآمد کرکے قبضہ میں لے لیے گئے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف پنجاب پریونشن آف گیملنگ آرڈیننس 1978 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments