پاپڑ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، سامان جل کر خاکستر

پاپڑ فیکٹری میں اچانک آگ  لگ گئی، سامان جل کر خاکستر

جہانیاں (نمائندہ دنیا)ریلوے سٹیشن جہانیاں کے قریب واقع پاپڑ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں فیکٹری میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ۔۔۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکلز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوئی ہے ۔ آتشزدگی کے باعث فیکٹری میں موجود سامان کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...