پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی سے عوام متاثر، اکمل ایڈووکیٹ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی  سے عوام متاثر، اکمل ایڈووکیٹ

میلسی (نامہ نگار) میلسی بار کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکمل ایڈووکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اور۔۔۔

 ڈیزل مہنگا ہونے سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا بھی مہنگی ہوجاتی ہیں، جس کا سب سے زیادہ بوجھ غریب اور متوسط طبقے کو برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...