آمنہ بی بی قتل کیس چار سال بعد ٹریس، خاوند قاتل نکلا

آمنہ بی بی قتل کیس چار سال بعد ٹریس، خاوند قاتل نکلا

لاوارث لاش کی شناخت آمنہ بی بی کے نام سے ہوئی، گرفتاری کیلئے کارروائی

میلسی (نمائندہ دنیا)تھانہ ٹبہ سلطانپور پولیس نے چار سال بعد آمنہ بی بی گمشدگی کیس کا سراغ لگا لیا، پولیس کے مطابق آمنہ بی بی کا شوہر محمد فیاض ہی اس کے قتل میں ملوث نکلا۔ پولیس کے مطابق چک نمبر 261 ڈبلیو بی کے رہائشی محمد رفیق کی بیٹی آمنہ بی بی 2021ء میں اچانک لاپتہ ہوگئی تھی۔ بیٹی کا طویل عرصہ تک سراغ نہ ملنے پر محمد رفیق نے اکتوبر 2022ء میں تھانہ ٹبہ سلطانپور میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا۔ والد کے مطابق وہ بیٹی سے ملاقات اور اس کے بارے میں معلومات لینے کے لیے متعدد بار داماد محمد فیاض کے پاس گیا، تاہم وہ مختلف حیلے بہانوں سے ٹالتا رہا۔پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کیں اور آمنہ کے اہل خانہ سمیت قریبی افراد سے پوچھ گچھ کی، تاہم کوئی حتمی پیش رفت نہ ہوسکی۔ اسی دوران محمد فیاض اہل خانہ سمیت اسلام آباد منتقل ہوگیا اور طویل عرصہ روپوش رہا۔ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا۔تحقیقات کے دوران پولیس کو اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ شریف کی حدود سے ملنے والی ایک نامعلوم خاتون کی لاوارث لاش کا علم ہواجس کی شناخت آمنہ بی بی کے طور پر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش میں محمد فیاض کو آمنہ بی بی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...