انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز، ہاٹ سپاٹس کی روزانہ نگرانی

 انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز، ہاٹ سپاٹس کی روزانہ نگرانی

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈینگی سرویلنس ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک رکھنے کا فیصلہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ڈینگی فری پنجاب وژن پر عملدرآمد کیلئے بدلتے موسم میں ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز منور عباس کملانہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے ، سرویلنس اور عوامی آگاہی کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز منور عباس کملانہ نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی روزانہ بنیاد پر نگرانی کی جائے اور سرویلنس کیلئے تعینات ٹیموں کو فیلڈ میں مکمل طور پر متحرک رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں اور کسی بھی ممکنہ افزائش گاہ کی بروقت نشاندہی کرکے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منیب سمیت محکمہ صحت، تعلیم، لائیو سٹاک، سوشل ویلفیئر، میونسپل کمیٹیز، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ افسران نے انسداد ڈینگی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے اور فیلڈ سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...