گڑھی قریشی میں ٹرین کی زد میں آکر 80 سالہ شخص جاں بحق

گڑھی قریشی میں ٹرین کی زد میں آکر 80 سالہ شخص جاں بحق

ریلوے پٹری عبور کرتے ہوئے حادثہ پیش آیا، ریسکیو نے لاش ہسپتال منتقل کردی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) گڑھی قریشی کے قریب ریلوے پٹری عبور کرتے ہوئے 80 سالہ شخص شٹل ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق،لاش ہسپتال منتقل۔ تفصیل کے مطابق ملتان سے ڈیرہ غازی خان جانے والی شٹل ٹرین گڑھی قریشی کے قریب پہنچی تو پٹری عبور کرنے والا عمر رسیدہ شخص ٹرین کی زد میں آگیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت صادق ولد جیون کے نام سے ہوئی ہے ، جس کی عمر تقریباً 80 سال اور رہائش ڈھوپ سری، کوٹ ادو بتائی گئی ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق عمر رسیدہ شخص کی سماعت کمزور تھی، جس کے باعث اسے ٹرین کی آمد کا بروقت اندازہ نہ ہوسکا اور وہ پٹری عبور کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ڈیڈ شیٹ سے ڈھانپنے کے بعد پولیس کی نگرانی میں مزید قانونی کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے ضروری کارروائی شروع کردی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...