خانیوال امن کمیٹی اجلاس، علماء کا تعاون جاری رکھنے عزم

خانیوال امن کمیٹی اجلاس، علماء کا تعاون جاری رکھنے عزم

قانون پسندی، بھائی چارے ، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں ، سماجی اصلاح پر زور

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پرامن اور مثالی پنجاب کے وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ خانیوال سماجی بہتری، امن و امان اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے سرگرم ہے ۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، مشائخ عظام اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء نے امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ممبران نے اپنے خطبات میں استحکام پاکستان، پیغام پاکستان، احترام انسانیت، ناپ تول میں کمی اور ملاوٹ سے اجتناب کا پیغام عام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔شرکاء نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مذمت کرتے ہوئے امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں عوام سے حکومت کے فلاحی اقدامات اور صاف ستھرے ماحول کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے کہا کہ قانون کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے ، جبکہ نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے حوصلہ افزائی ضروری ہے ۔ انہوں نے علماء کرام سے اپیل کی کہ بچوں کی تعلیم و تربیت، خاندانی منصوبہ بندی، ماں اور بچے کی صحت اور خواتین کے حقوق سے متعلق والدین میں آگاہی پیدا کریں۔ انہوں نے گداگری اور منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کیلئے بھی معاشرے کے تمام طبقات سے تعاون کی اپیل کی۔ اجلاس کے اختتام پر ملکی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام اور عوامی فلاح کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...