سکروٹنی کمیٹی اجلاس، قبضہ کیسز پر قانونی سفارشات پیش
اے ڈی سی ریونیو نے بیانات سنے ، شفافیت اور میرٹ پر فیصلہ کرنے کی ہدایت
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست وژن اور ہدایات کے مطابق شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی، عوامی مسائل کے بروقت حل اور سرکاری امور میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد عمران نے کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اُمِ حبیبہ قریشی، ڈی ایس پی محمد ظفر اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کے سامنے قبضوں سے متعلق مختلف کیسز پیش کیے گئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد عمران نے کیسز میں شامل دونوں فریقین کے بیانات تفصیل سے سنے اور متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دستیاب شواہد اور ریکارڈ کی روشنی میں قانون و ضابطے کے مطابق کیسز پر سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی۔حافظ محمد عمران نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے ، اس لیے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے والے تمام کیسز میں غیرجانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کیسز کی سماعت کے دوران تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور کسی فریق کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی شکایات کا میرٹ پر بروقت ازالہ کیا جائے تاکہ انہیں سرکاری اداروں سے فوری ریلیف مل سکے ۔ اجلاس میں پیش کیے گئے کیسز کے ریکارڈ اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو آئندہ کارروائی کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments