وہاڑی چیمبر انتخابات، 20 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب
ایگزیکٹو ، کارپوریٹ کلاس کے امیدوار کامیاب، باقی نشستوں پر 16 ستمبر کو پولنگ
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2026 تا 2028 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی تین رکنی کمیٹی نے 20 امیدواروں کے بلا مقابلہ کامیاب ہونے اور آئندہ انتخابی مراحل کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کمیٹی محمد طارق فاروق بھٹی، شاہد نعیم چوہدری اور راجہ ندیم کیانی پر مشتمل ہے ۔ کمیٹی کے مطابق ایگزیکٹو کلاس کے 10 امیدوار محمد عثمان، عدنان اشرف، محمد فاروق نسیم، سید شیراز حسین کاٹھی، نذیر اختر، شیراز احمد، شیخ ندیم سلیم، محمد زین ایوب، خالد حسین اور محمد کامران اسلم بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔ اسی طرح کارپوریٹ کلاس کے محمد آصف سعید، الحاج غفور، محمد معیز، راشد طفیل، ہان شہاب، محمد علی، محمد آصف چوہدری، محمد سرور چوہدری، محمد بلال اور مجید اللہ بھی بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق باقی نشستوں کے لیے 16 ستمبر 2026 کو جبکہ خواتین کی 2 نشستوں پر 17 ستمبر کو انتخابات ہوں گے ۔ کمیٹی نے بتایا کہ انتخابی عمل تجارتی تنظیموں سے متعلق قوانین و قواعد، جاری کردہ انتخابی شیڈول اور وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دستور کے مطابق جاری ہے ۔ باقی مراحل بھی مقررہ شیڈول کے تحت شفاف انداز میں مکمل کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments