ڈی آئی جی موٹروے پولیس کا سیکٹر سی ٹو ملتان کا دورہ

ڈی آئی جی موٹروے پولیس کا سیکٹر سی ٹو ملتان کا دورہ

افسروں کو پیشہ ورانہ امور، حسن سلوک اور مسافروں کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس N-5 سینٹرل زون شاہد جاوید نے سیکٹر C-2 ملتان کا دورہ کیا اور افسران و جوانوں کے ساتھ اجلاس عام منعقد کیا۔ اجلاس کا مقصد فیلڈ میں تعینات افسران کو پیشہ ورانہ امور، فرائض کی انجام دہی اور مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے ضروری ہدایات دینا تھا۔ سیکٹر کمانڈر ایس پی کاشف رحیم نے ڈی آئی جی کا سیکٹر آفس آمد پر استقبال کیا۔ انہوں نے سیکٹر C-2 کی کارکردگی، روڈ سیفٹی اقدامات اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی آئی جی شاہد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور موٹروے استعمال کرنے والے شہریوں سے حسن سلوک کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے افسران ہمہ وقت تیار رہیں۔

 موٹروے پولیس عوام کی خدمت اور مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ انہوں نے ماتحت افسران اور جوانوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔ ڈی آئی جی نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے فرائض مزید محنت اور ذمہ داری سے انجام دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں موٹروے پولیس کے مختلف افسران اور اہلکار بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...