رکشہ کی ٹکر، شہری شدید زخمی

رکشہ کی ٹکر، شہری شدید زخمی

جہانیاں (نمائندہ دنیا) بائی پاس روڈ پر ستھرا پنجاب کے رکشہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث پیدل چلنے والا شہری شدید زخمی ہوگیا۔۔۔

حادثے میں عدنان نامی شہری کو شدید چوٹیں آئیں، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عدنان جہانیاں بائی پاس پر پیدل جارہا تھا کہ ستھرا پنجاب کے رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر تیز رفتاری اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سے واقعے کا نوٹس لینے ، ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف کارروائی اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...