انفورسمنٹ فورس کا مقصد عوامی مفادات کا تحفظ، محمد اشرف
لودھراں (سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری بورڈ لودھراں کا اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ۔۔۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب، اسسٹنٹ کمشنرز فرخ اللہ خان، اقراء عمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ احمد فراز اعوان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول، تجاوزات، ذخیرہ اندوزی اور سرکاری اراضی واگزار کرانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ پیرا فورس ایک ڈسپلن فورس ہے ، جسے حکومت پنجاب کے ایس او پیز اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ فورس عوامی مفادات کے تحفظ اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے ، اس لیے اہلکار اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہریوں کو ہراساں کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فورس حکومت پنجاب کے چین آف کمانڈ اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے ۔ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات، ذخیرہ اندوزی اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے محکمہ پراسیکیوشن کو انفورسمنٹ سے متعلق کیسز کی مؤثر پیروی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ احمد فراز اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انفورسمنٹ فورس کی تمام سرگرمیوں کو ڈیجیٹل نظام سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ پیرا فورس کے انفورسمنٹ سٹیشنز بھی مرحلہ وار تعمیر کیے جارہے ہیں۔ اجلاس میں مختلف کارروائیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments