جلالپور،پنجاب کالج سیرت النبیؐ کانفرنس، طلبہ کی بھرپور شرکت

جلالپور،پنجاب کالج سیرت النبیؐ کانفرنس، طلبہ کی بھرپور شرکت

طلبا و طالبات نے نعتِ رسولِ مقبول پیش اور سیرت النبیؐ کے موضوع پر تقاریر کیںسیرت النبیؐ نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے مؤثر ذریعہ ہے ، پرنسپل ڈاکٹر نویدکا خطاب

جلال پورپیروالا(نامہ نگار)سیرت النبیؐ نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے بہترین اور مؤثر ذریعہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل ڈاکٹر نوید ساجد نے پنجاب کالج جلال پور میں سیرت النبی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور پاک کی مبارک زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے .انہوں نے سیرت النبی کانفرنس میں طلبا وطالبات کی بھرپور شرکت کو سراہا۔ماہر تعلیم عالمگیر ناصر نے سیرت النبی ؐکی روشنی میں طلبہ کی فکری و اخلاقی تربیت کی۔ اس موقع پر صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر و مہمان اعزاز مجاہد نواز چشتی نے ہدیہ نعت پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو عقیدت سے منور کیا۔ طلبا و طالبات نے نعتِ رسولِ مقبول پیش ، سیرت النبیؐ کے موضوع پر تقاریر کیں اور اسوۂ حسنہ و حسنِ اخلاق کو اجاگر کیا۔ تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...