لیوی کے نام پر بھتہ وصولی ختم کی جائے ، صہیب عمار

لیوی کے نام پر بھتہ وصولی ختم کی جائے ، صہیب عمار

اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کو مزید تیز کیا جائے گا، کارکنوں سے خطاب

ملتان (کرائم رپورٹر )امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے 20 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کی کال عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کا فیصلہ کن مرحلہ ہے ، ملتان کے کارکنان امیر جماعت کی کال پر بھرپور تیاری کر رہے ہیں اور لانگ مارچ میں شرکت کے لئے قافلے روانہ کئے جائیں گے ۔معصوم شاہ روڈ پر دھرنا کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کے نام پر عوام سے بھتہ ٹیکس وصول کرنے کا سلسلہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حافظ نعیم الرحمن نے واضح کردیا ہے کہ 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ سے قبل پٹرولیم لیوی ختم نہ کی گئی تو فیصلہ وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دھرنا کیمپوں اور احتجاجی سرگرمیوں کے ذریعے عوام کو حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف منظم کیا جارہا ہے ۔ اب 20 ستمبر کے اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کو مزید تیز کیا جائے گا اور ملتان سے بھرپور عوامی شرکت یقینی بنائی جائے گی۔صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ حکومت اگر عوام کو ریلیف دینے میں سنجیدہ ہے تو پٹرولیم لیوی فوری ختم کرے ، حکمران اپنی شاہ خرچیاں کم کریں اور عوام پر مسلسل نئے ٹیکس عائد کرنے کے بجائے اپنے اخراجات کا بوجھ کم کریں۔ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بھاری ٹیکسوں کے ذریعے مسلسل دبایا جا رہا ہے ، اب اس صورتحال کے خلاف فیصلہ کن آواز اٹھانا ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...