سیوریج لائنوں کی صفائی،ڈی سلٹنگ،فیلڈ سٹاف کیلئے ایس او پیز جاری

سیوریج لائنوں کی صفائی،ڈی سلٹنگ،فیلڈ سٹاف کیلئے ایس او پیز جاری

عملے کیلئے سیفٹی ہیلمٹ ، شوز،دستانے ، سیفٹی رسیاں، ہارنس بیلٹس ، سلنڈر ماسکس سمیت دیگر ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنائی جائے، ایم ڈی واسا فیصل شوکت کی ہدایات

ملتان (وقائع نگار خصوصی ) منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے سیوریج لائنوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کے دوران فیلڈ سٹاف کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے تمام متعلقہ افسروں کو حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ، مین اور دیگر سیوریج سے متعلق کاموں کے دوران تعینات سیور مین اور دیگر فیلڈ سٹاف کو تمام ضروری حفاظتی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ عملے کے لئے سیفٹی ہیلمٹ، سیفٹی شوز، دستانے ، سیفٹی رسیاں، ہارنس بیلٹس، سلنڈر ماسکس اور دیگر ضروری حفاظتی سامان کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام سیوریج افسروں کو ہدایت کی کہ مین ہول میں داخلے سے قبل حفاظتی انتظامات کا مکمل جائزہ لیا جائے اور کسی بھی صورت میں حفاظتی ایس او پیز کو نظر انداز نہ کیا جائے ۔ متعلقہ افسر کام شروع ہونے سے قبل عملے کو مکمل حفاظتی سامان فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی باقاعدہ نگرانی بھی کریں۔ دریں اثناء شہریوں کو فراہمی و نکاسیٔ آب کی بہتر اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لئے واسا ملتان کے فیلڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی گئی ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت کی ہدایت پر شہر بھر میں نکاسیٔ آب کی شکایات کے فوری ازالے اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے لئے سیوریج لائنوں کی مشینری اور ٹیموں کے ذریعے دن رات ڈی سلٹنگ اور صفائی مہم جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...