میپکو:2گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ پر پابندی کا حکم نافذ

میپکو:2گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ پر پابندی کا حکم نافذ

وزیراعظم کے احکامات پر ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے ہائی لاس فیڈرز کے علاوہ تمام علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 2گھنٹے کرنے کی پالیسی پر عمل شروع کردیا تمام آپریشنل افسروں، گرڈ اسٹیشنز اور پاور کنٹرول سنٹر کو سخت احکامات جاری،صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہمی ترجیح، کسی سطح پر غفلت کاہلی برداشت نہیں کی جائے گی ، عامر ضیا،گل محمد

 ملتان (خصوصی رپورٹر)وزیراعظم کی ہدایت پر میپکو کا بڑا اقدام2گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ ختم، 15 اکتوبر تک روٹین شٹ ڈاؤن پر پابندی عائد ۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے معاشی و عوامی ریلیف وژن کی روشنی میں ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے ہائی لاس فیڈرز کے علاوہ تمام علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے تک محدود کرنے کی پالیسی پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عامر ضیاء اور سی ای او میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے تمام آپریشنل افسروں، گرڈ اسٹیشنز اور پاور کنٹرول سنٹر کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی سطح پر غفلت یا کاہلی برداشت نہیں کی جائے گی نئی پالیسی کے تحت 15 اکتوبر 2026ء تک ہنگامی صورتحال کے علاوہ معمول کے تمام مرمتی کاموں کے لئے روٹین شٹ ڈاؤن پر مکمل پابندی رہے گی، جبکہ ہائی لاس فیڈرز کے علاوہ کسی بھی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد بجلی بندش کی صورت میں متعلقہ ذمہ دار افسروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔مزید برآں، کسی بھی فنی خرابی یا اضطراری صورتحال میں کم سے کم وقت میں بجلی بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، اور تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز بشمول پاور کنٹرول سنٹر اپنے اپنے علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کے مقررہ دورانیے کی خود براہِ راست نگرانی کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...