22 لاکھ کا بوگس چیک دینے پر میاں بیوی پر مقدمہ
شجاع آباد (نامہ نگار) تھانہ سٹی پولیس نے 22 لاکھ روپے کا چیک باؤنس ہونے پر میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق غلام عباس اور اس کی اہلیہ رافعہ مگسی نے چھجو شاہ کے رہائشی شوکت علی کو 22 لاکھ روپے کا چیک دیا، جو اکاؤنٹ میں رقم موجود نہ ہونے کے باعث باؤنس ہوگیا۔ مدعی شوکت علی نے چیک کی رقم کی عدم ادائیگی پر عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت کے حکم پر تھانہ سٹی پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments