گریجویٹ گرلز کالج شجاع آباد میں محفل میلاد

 گریجویٹ گرلز کالج شجاع  آباد میں محفل میلاد

شجاع آباد (نامہ نگار) پرنسپل ڈاکٹر عذرا یاسمین کی زیر نگرانی گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شجاع آباد میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز سویرا زاہد نے تلاوت کلام پاک سے کیا، جس کے بعد انٹرمیڈیٹ کی طالبات ارسا، ایمن اور طاہرہ نے حمد و ثنا اور نعت رسول مقبول پیش کی۔ پروفیسر گلناز بانو نے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی، امن اور رواداری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ بی ایس زوالوجی کی طالبہ نے سیرت مبارکہ پر کلام پیش کیا جبکہ حمیرا نے امن، رواداری اور یکجہتی کے موضوع پر دعائیہ کلام پیش کیا۔ طالبات نے عقیدت و احترام سے تقریب میں شرکت کی۔ بعد ازاں شرکاء نے کھڑے ہوکر اجتماعی طور پر درود و سلام پیش کیا جبکہ طاہرہ رشید نے اختتامی دعا کرائی۔ تقریب کے اختتام پر اسٹاف ممبران اور طالبات میں تبرک تقسیم کیا گیا۔ کالج ہال کو رنگ برنگی روشنیوں اور بینرز سے سجایا گیا تھا، جس سے تقریب کا ماحول مزید پُروقار ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...