پریس کلب بوریوالا میں محفل نعت

پریس کلب بوریوالا میں محفل نعت

بورے والا (سٹی رپورٹر) پریس کلب بورے والا میں چوتھی سالانہ روح پرور محفل نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف ثنا خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب ؐ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔

محفل کی نظامت محمد عظیم نور قادری نے کی جبکہ اعظم شریف چشتی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔ معروف ثنا خوانان رسول سید لیاقت حسین گیلانی، سید محمد اظہار الحق شاہ، محمد سلطان، فیاض الحسن قادری اور شہزاد عالم قادری نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ محفل میں اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک، سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگرسمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...